Urdu

اُردُو

اُردُو

کیا آپ کو کوئی شکایت ہے؟

وکٹورین محتسب (Victorian Ombudsman) وکٹوریہ کی ریاستی سرکاری ایجنسیوں اور مقامی کونسلوں کے بارے میں شکایات کی چھان بین کرتا ہے۔ اس میں پبلک اسکولز، وک روڈز (VicRoads)، کریکشنز وکٹوریہ (Corrections Victoria)، ڈیپارٹمنٹ آف فیملیز (Department of Families)، فیئرنیس اینڈ ہاؤسنگ (Fairness and Housing)، ٹرانسپورٹ ایکسیڈنٹ کمیشن (Transport Accident Commission)، ورک کور (WorkCover) اور بہت سے دوسری ایجنسیاں اور ادارے شامل ہیں۔ کوئی بھی شکایت درج کروا سکتا ہے۔

اگر آپ کو کوئی شکایت ہے

پہلے مسئلے کو ریاستی سرکاری ایجنسی اور مقامی کونسل کے ساتھ حل کرنے کی کوشش کریں۔

اگر آپ اس بات سے مطمئن نہیں ہیں کہ ایجنسی یا کونسل نے آپ کی شکایت کو کیسے سنبھالا ہے، تو وکٹورین محتسب سے رابطہ کریں۔

زبانی مترجم

اپنی زبان میں مدد کے لیے، 450 131 پر کال کریں اور پیر سے جمعہ، صبح 9 بجے سے شام 5 بجے کے درمیان وکٹورین محتسب (314 806 1800) سے بات کرنے کو کہیں۔ یا آپ complaints@ombudsman.vic.gov.au پر ای میل کر سکتے ہیں۔